پناہ کے جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن ہیلتھ لیوی بل کے عدم نفاذ پراہم معلومات سے وفاقی وزیر برائے ماحول وموسمیاتی تبدیلی و (پناہ) کی ایمبیسیڈر زرتاج گل کوآگاہ کرتے ہوئے۔

15جنوری 2021
وفاقی وزیر زرتاج گل کی ہیلتھ لیوی بل کے عدم نفاذسے متعلق حقائق تک رسائی حاصل کرنے کی یقین دہانی،
عوام کی صحت تحریک انصاف حکومت کی ترجیح ہے،زرتاج گل
تمباکومافیا نوجوان لڑکوں کے ساتھ ساتھ ہماری نوجوان بچیوں کوبھی ٹارگٹ کررہاہے،پناہ
پچھلے سال کی بانسبت تمباکواور شوگری ڈرنکس کی پیداوار میں 21.28فیصد اضافہ ہوا،پی بی ایس رپورٹ
حکومت سے ہیلتھ لیوی بل کے نفاذ پرعملی اقدامات اٹھانے کی اپیل،
پناہ
وفاقی وزیر برائے ماحول وموسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہاکہ تحریک انصاف عوام کے ووٹ سے منتخب ہوکر آنے والی جمہوری جماعت ہے، عوام کی صحت ہماری ترجیح ہے،دوسال قبل وفاقی کابینہ سے پاس ہونے والاہیلتھ لیوی بل کن وجوہات کی بناپرتاخیرکاشکارہے،اس سے متعلقہ ذمہ داران سے پوچھ گچھ ہوگی،پناہ کی آواز ہرسطح پراٹھاؤں گی،تاکہ عوام کی صحت کومحفوظ بنایاجاسکے۔
یہ بات وفاقی وزیر برائے ماحول وموسمیاتی تبدیلی و (پناہ) کی ایمبیسیڈر زرتاج گل نے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ)کے جنرل سیکریٹری ثناہ اللہ گھمن سے گزشتہ روز اپنے دفتر میں ہونے والی ملاقات کے دوران کہی۔اس موقع پرپناہ کے جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ تمباکونوشی اورشوگری ڈرنکس دل کے علاوہ متعدد امراض کی ایک بڑی وجہ ہیں،مافیا نوجوان لڑکوں کے ساتھ ہماری نوجوان بچیوں کوبھی ٹارگٹ کررہاہے،تمباکوکسی بھی طرح کی منشیات شروع کرنے کی جانب پہلاقدم ہے۔ثناہ اللہ گھمن نے کہاکہ آپ پناہ کی ایمبیسیڈر ہیں،حکومت اوروفاقی وزیر زرتاج گل کے عوام دوست اقدامات کوسراہاتے ہیں،ڈبلیو ایچ او کے مطابق تمباکواپنے نصف صارفین کوماردیتاہے،چینی کوسفید زہر قرار دیاگیاہے،ہیلتھ لیوی بل سے متعلق ہماراموقف بلاوجہ نہیں،پاکستان بیورو آف سٹیاٹسٹکس(پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق پچھلے سال کی بانسبت شوگری ڈرنکس اورتمباکوکی پیداوار میں 21.28فیصد اضافہ ہوا،جس سے مزید بیماریوں میں بھی اضافہ ہوا۔ہیلتھ لیوی بل پرعمل درآمدکامعاملہ جب وفاقی محتسب پہنچاتوایف بی آر نے موقف اختیارکیاکہ ہیلتھ لیوی بل پرکوئی اعتراض نہیں،لیکن ہیلتھ لیوی بل کے نفاذ کی راہ میں مزید رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔جب کوئی چیز وفاقی کابینہ آتی ہے،تو اس سے قبل وہ تمام مراحل سے ہوکر آتی ہے۔
وفاقی وزیرزرتاج گل نے پناہ کی کاوشوں کوسراہااورکہاکہ عوام کوصحت کی بہترین سہولیات پہنچانے کے لئے حکومت نے گراں قدر اقدامات اٹھائے،پناہ نے صحت کونقصان پہنچانے والے جن عوامل کاتذکرہ کیا،ان سے متعلق چھان بین کی جائے گی،کہ ایسی کیاوجوہات ہیں کہ ایک بل کابینہ سے پاس ہواس کے باوجود معاملات تاخیرکاشکارہوں،حقائق تک رسائی حاصل کرناتحریک انصاف کی حکومت کاخاصہ رہاہے،جہاں جو غلطی ہوئی اس کوسدھاراجائے گا،غلطی کرنے والوں کوسزابھی دی جائے گی۔اس معاملہ کواسمبلی میں بھی زیر بحث لایاجائے گا