اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب وزیراعظم کرپشن کرتا ہے ملک کو تباہ کر دیتا ہے،میں واحد سیاست دان ہوں، جو جی ایچ کیو کی نرسری سے نہیں آیا۔
ایک سوال کےجواب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کا فارن فنڈنگ کیس پر آنا خوش آئند ہے، میں الیکشن کمیشن سے درخواست کرتا ہوں کہ سب کی آڈٹ رپورٹ سامنے رکھیں،جو چوروں کا ٹولہ ہے، جتنا زیادہ شور مچاتا ہےاتنا بڑا چورہوتاہے،ہماری پارٹی فنڈنگ کے ساتھ ساتھ ان کی فنڈنگ بھی سامنے آنی چاہیےکیونکہ فنڈنگ کا معاملہ انہوں نےکھول دیا ہےسب کے سامنےآنا چاہیے،یہ نام چینی والا،پاپڑ والا جیسے نہیں ہوں گے،پی ٹی آئی کو 40ہزارسےزیادہ افراد نے پیسے دیے ہیں،سب سے زیادہ پیسہ باہر کے ملکوں سے آیا، پاکستانی عوام سے سب سے زیادہ پیسا میں نے اکٹھا کیا ہے،میں گارنٹی سے کہتا ہوں،ان دونوں پارٹیوں نے باہر سےپیسے لیے ہیں،دو ملکوں نےمجھے فنڈنگ آفر کی ہے،ان میں اسرائیل شامل نہیں اور شیخ رشید ان ملکوں کے نام بتا سکتے ہیں۔