ن لیگ آزادکشمیر کا دور حکومت جعلی سکیموں اور سیاسی رشوتوں کے نام سے یاد رکھا جائے گا۔ راجہ منصور خان
ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راجہ منصور خان نے ایک بیان میں کہا کے ن لیک حکومت کا پانچ سالہ دور تاریخ کا ناکام ترین دور سمجھا جائے گا جہاں ویراعظم راجہ فاروق حیدر کے پاس مکمل آئینی ، انتظامی اور مالی اختیارات ہونے کے باؤجود جعلی سکیموں اور سیاسی رشوتوں کی بھرمار رہی ہے۔
تاریخ میں پہلی دفعہ ہوا کے وفاق میں مخالف حکومت ہونے کے باؤجود بھی وزیراعظم عمران خان نے دو قدم آگے جاکر آزاد حکومت کو فنڈز کی فراہمی اور دیگر منصوبہ جات میں اضافی معاونت کی لیکن لیگی ایم ایل ایز نے جعلی سکیموں کے نام پر نہ صرف اپنی جیبیں بھریں بلکہ سیاسی ٹھیکیداروں کو سیاسی رشوت کے طور پر دو دو لاکھ کی جعلی سکیمیں دیں۔
راجہ منصور خان کا کہ کہنا تھا کے چھ ماہ بعد آزادکشمیر میں دو تہائی اکثریت کے ساتھ پی ٹی آئی کی حکومت ہو گی ہم انشااللہ آتے ساتھ ہی ان جعلی سیکیموں کا آڈٹ کروائیں گے اور پھر احتساب کا پہیہ گھومے گا جس کے نرغے میں سارے سکیم خور آئیں گے۔