
ایک مرتبہ خون سے لکھا خط ملا: زارا نور کا انکشاف
پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ زارا نور عباس نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ انہیں ایک مرتبہ خون سے لکھا خط موصول ہوا تھا۔
سوشل میڈیا پر حال ہی میں زارا نور عباس کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ان سے کچھ سوال و جواب کیے گئے۔
وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ سے سوال کیا گیا ہے کہ کیا انہیں آج تک سب سے عجیب و غریب تحفہ ملا ہو؟
اس پر اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ‘یہ بہت عجیب و غریب سا ہے مجھے ایک مرتبہ خون سے لکھا ہوا خط موصول ہوا تھا‘۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے اس حوالے سے مزید وضاحت نہیں کی کہ انہیں یہ خط کب موصول ہوا اور کس نے دیا۔