شوہر کے ساتھ نامناسب تصویر اپ لوڈ کرنے پر ثناء فخر تنقید کی زد میں آگئیں
پاکستانی اداکارہ ثناء فخر نے حال ہی میں اپنے شوہر کی سالگرہ کے موقع پر ان کے ساتھ کچھ تصاویر اپ لوڈ کیں جس کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کی زد میں آ گئیں۔
سوشل میڈیا پر اکثر اداکارائیں اپنے لباس یا اپنے انداز کی وجہ سے صارفین کی تنقید کی زد میں آ جاتی ہیں اور اب صارفین اداکارہ ثناء فخر پر بھڑک اٹھے ہیں۔
ثناء فخر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئی تصاویر شیئر کیں جن میں اسے ایک تصویر میں وہ اپنے شوہر کو بوسہ دے رہی تھیں۔
اب صارفین کی جانب سے اداکارہ ثناء فخر پر شدید تنقید کی جا رہی ہے کہ انہیں سوشل میڈیا اپنی حدود میں رہ کر تصاویر اپ لوڈ کرنی چاہیں۔
شہزاد نامی صارف کہتے ہیں کہ ثناء اس طرح کی تصاویر اپ لوڈ کرکے لوگوں کی توجہ طلب کر رہی ہیں جب کہ سمیع ڈوگر نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شرم ہوتی ہے۔
اینا لیشیس نامی صارف لکھتی ہیں کہ یہ بہت زیادہ ہے جب کہ ایک اور صارف نے سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ بے شرم لوگ ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ ثروت گیلانی بھی اپنے شوہر کو بوسہ کرنے کی تصویر اپ لوڈ کی تھی جس کے بعد صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا تھا۔