ماہرہ خان کے مداح ناراض، اداکارہ کو بھارت جانے کا مشورہ دیدیا

سپر اسٹار ماہرہ خان کا شمار سرحد پار مقبولیت سمیٹنے والی اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے بھارتی اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ بھی اسکرین پر نام کمایا۔

اداکارہ ماہرہ خان نے 2017 میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں ان کی اہلیہ کا کردار اداکیا تھا جسے وہ آج تک یاد کرتی ہیں۔

اداکارہ اپنے انٹرویوز میں بالی وڈ اور شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے کام کے حوالے سے اکثر ذکر کرتی رہتی ہیں لیکن اس بار ماہرہ کی جانب سے شاہ رخ کے ذکر پر مداح خاصے خفا نظر آئے اور انہیں اس معاملے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مداحوں کا خیا ل ہے کہ ماہرہ خان شاہ رخ خان کے جنون میں مبتلا ہیں جو کہ اداکارہ کے مطابق سچ ہے۔

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ہر دوسرے انٹرویو میں ماہرہ خان کی جانب سے شاہ رخ خان کا ذکر بالی وڈ فلموں میں کام کی خواہش کے باعث ہے۔

اسکرین گریب

ایک صارف نے ماہرہ پر تنقید کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ وہ انڈیا چلی جائیں۔

اسکرین گریب

ایک صارف کا کہنا تھا کہ بس ایک مووی کرکے  شاہ رخ خان کی بیسٹ فرینڈ بن گئی۔