5فروری پاکستانیوں اور کشمیریوں کے لازول رشتہ کی پہچان ہے راجہ عنصر شفیق یہ دن پاکستان اور آزادکشمیر میں یوم یکجہتی کشمیر اس عہد کی تجدید ہے کہ کشمیر ی عوام اپنی آزادی کی جدوجہد اس وقت تک جاری رکھیں گے
دھیر کوٹ ()مسلم لیگ ن آزادکشمیر غربی باغ کے سینئر رہنما راجہ عنصر شفیق خان نے کہاہے کہ 5فروری کو پاکستان اور آزادکشمیر میں یوم یکجہتی کشمیر اس عہد کی تجدید ہے کہ کشمیر ی عوام اپنی آزادی کی جدوجہد اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک ساری ریاست کا آزاد ہو کر پاکستان کے ساتھ الحاق نہیں ہو جاتا ۔کشمیری مسلمانوں نے قیام پاکستان سے قبل ہی اپنا مستقبل نظریاتی طور پر پاکستان کے ساتھ وابستہ کر دیا تھا۔ ہمیں اس تاریخی فیصلے پر فخر ہے کیونکہ اہل پاکستان نے آزمائش اور مشکل کے ہر لمحے میں کشمیری عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا۔انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کی حکومت اور عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حق خوداردیت کی جاری جدوجہد کی کامیابی تک اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے اور کشمیری شہداء کا لہو رنگ لا کر رہے گااوربھارتی حکمران ریاستی دہشت گردی کے ذریعے ریاست جموں و کشمیر کے عوام کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو سرد نہیں کر سکتے۔یہ دن پاکستانیوں اور کشمیریوں کے لازول رشتہ کی پہچان ہے۔ جسے کئی دہائیوں سے یادگار طریقے سے منایا جاتا ہے جو پاکستانیوں اور کشمیریوں کے مذہبی،ثقافتی اور سماجی ہم آہنگی کی پہچان ہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے 60سالوں میں لاکھوں قربانیاں دے کر آزادی کی تحریک کو زندہ رکھا ہوا ہے ۔ کیوں کہ وہ بھارتی جبری تسلط اور غاصبانہ قبضہ کو تسلیم نہیں کرتے ۔ بھارت کو ہر حال میں کشمیر سے جانا پڑے گا ۔ بھارت ریاستی دہشت گردی اور جبری تسلط کے ذریعہ کشمیر یوں کی آزادی کی تحریک کو دبا نہیں سکتا