سینیٹ الیکشن: ایم کیو ایم کے رؤف صدیقی نااہل قرار

کراچی: الیکشن ٹریبونل نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کو سینیٹ انتخابات لڑنے کے لیے نااہل قرار دےدیا۔

الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کی اپیل مسترد کر دی۔

رؤف صدیقی کے وکیل الیکشن ٹریبونل کو مطمئن نہ کر سکے جس کے باعث الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا۔

یاد رہے کہ آر او نے رؤف صدیقی کے سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے تھے۔

ریٹرننگ آفیسر کا اعتراض تھا کہ رؤف صدیقی کی تعلیم 16 برس کی نہیں ہے جبکہ رؤف صدیقی نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

اس کے علاوہ الیکشن ٹریبونل نے سینٹ انتخابات کے لیے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر ایم کیو ایم پاکستان کےخضر زیدی کی اپیل بھی مسترد کر دی اور کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا۔