سعودی فرماں روا شاہ سلمان کا امریکی صدر جو بائیڈن کو فون
سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے امریکی صدر جو بائیڈن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
عرب میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جوبائیڈن کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے خطے اور دنیا میں سلامتی اور استحکام کی خواہش کا اظہار کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان نے دوران گفتگو خطے کے اہم امور اور مشترکہ مفادات کی پیشرفت پر بھی بات چیت کی۔