حریت کانفرنس (ع) کا بھارت اور پاکستان کے مشترکہ فوجی بیان کا خیرمقدم بھارت اور پاکستان پورے جنوبی ایشیاء کے خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے جموںوکشمیر کے دیرینہ تنازعے کوحل کریں،حریت کانفرنس
سرینگر (کے پی آئی ) مقبوضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس (ع )نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں بھارت اور پاکستان پر زوردیا ہے کہ وہ پورے جنوبی ایشیاء کے خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے جموںوکشمیر کے دیرینہ تنازعے کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کریں۔ سرینگر سے جاری ایک بیان میںحریت کانفرنس نے بھارت اور پاکستان کے مشترکہ فوجی بیان کا خیرمقدم کیا جس میں دونوں ممالک نے جموںوکشمیرمیں کنٹرول لائن پر جنگ بندی سے اتفاق کیا ہے ۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ یہ درست میں ایک اہم قدم ہے جس سے کنٹرول لائن کے قریب رہائش پذیر کشمیریوںکو بڑا ریلیف فراہم ہو گا ۔ حریت نے بیان میں مزید کہاکہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے ایک دوسرے کے تحفظات دور کرنے پر اتفاق کیا ہے جس سے سرحدوںپر باہمی طورپر فائدہ مند اور پائیدار امن قائم ہو گا۔