راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں طالبان کمانڈر مارا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں طالبان کمانڈرنورستان عرف حسن بابا ہلاک ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن جنوبی وزیرستان کے علاقے شرمنگی میں کیا گیا اور اس میں ہلاک طالبان کمانڈر2007 سے 50 اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تھا۔