چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب ہیڈکوارٹرز میں جائزہ اجلاس

اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نیب خیبر پختونخوا کی کارکردگی کو سراہا ہے۔انہوں نے جمعہ کو نیب خیبرپختونخوا کی کارکردگی بالخصوص 2018سے 2020کے دوران نیب آ رڈیننس 1999کے سیکشن 10کے تحت سزا سے متعلق نیب ہیڈکوارٹرز میں جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ڈی جی نیب خیبرپختونخوا فاروق نصیر اعوان نے اجلاس کے دوران بتایا کہ جمیل احسن ودیگر کیخلاف مقدمہ میں احتساب عدالت نے ملزم راشد جمیل کو 3مارچ 2020کو ایک کروڑ 88لاکھ40ہزار روپے کی سزا سنائی۔ملزم علاؤالدین کو احتساب عدالت نے 21دسمبر 2020کو ایک کروڑ 67لاکھ8ہزار809 روپے کی سزا سنائی۔ ملزم گل حمید کو احتساب عدالت نے 19 مارچ 2020کو ایک کروڑ روپے کی سزا سنائی۔ملزم یوسف علی کو احتساب عدالت نے 27فروری 2020کو ایک کروڑ 77لاکھ روپے کی سزا سنائی۔ اجلاس میں ڈی جی نیب خیبرپختونخوا نے بتایا کہ 2019 میں احتساب عدالت نے نیب آر ڈیننس کی شق 10کے تحت مذکورہ ملزمان کو سزائیں سنائیں۔ملزم ندیم شاد کو احتساب عدالت نے 9اگست 2019کو 45823400روپے کی سزا سنائی۔خالد سلیم ودیگر کیخلاف مقدمہ میں ملزمان سمیع اللہ،فضل قدیم کو احتساب عدالت نے13دسمبر2019کوہر ایک کو 13لاکھ روپے کی سزا سنائی۔شیر جان ودیگر کیخلاف مقدمہ میں ملزمان شیر جان، زاہداللہ کو احتساب عدالت نے 31 مئی 2019کو ہر ایک کو 9365500روپے کی سزا سنائی ۔ملزم مریدکاظم کو احتساب عدالت نے 20فروری 2019کو سزا سنائی۔اسی طرح 2018 میں بھی احتساب عدالت نے نیب آرڈیننس 1999کے سیکشن 10کے تحت سزائیں سنائیں۔ممتاز علی خان ودیگر کیخلاف مقدمہ میں ملزمان ممتاز علی خان،منیر،اسد جاوید،اکبر کو احتساب عدالت نے 6نومبر 2018کوہر ایک کو 24018000 روپے کی سزا سنائی۔محمد عرفان ودیگر کیخلاف مقدمہ میں ملزمان عرفان،قاضی واجداللہ کو احتساب عدالت نے 8جون 2018کو ہر ایک کو 52060222روپے کی سزا سنائی۔ملزم عبدلناصرکو احتساب عدالت نے 12جنوری 2018کو 1102800 روپے کی سزا سنائی۔فرہاد ساجد ودیگر کیخلاف مقدمہ میں ملزمان غلام محمد،شوکت علی،عبداللہ جان کو احتساب عدالت نے 12 مئی 2018کو ہر ایک کو 1600000 روپے کی سزا سنائی۔ملزم محمد سعید کو کو احتساب عدالت نے 15ستمبر 2018کو ایک کروڑ روپے کی سزا سنائی۔محمود الحسن ودیگر کیخلاف مقدمہ میں ملزمان عثمان،روشن الدین کو احتساب عدالت نے 16فروری 2018کوہر ایک کو3848750 روپے کی سزا سنائی۔ملزم ایازالحق کو احتساب عدالت نے 17مارچ 2018کو ایک کروڑ 50لاکھ روپے کی سزا سنائی۔قاضی ابوبکر ودیگر کیخلاف مقدمہ میں ملزمان قاضی ابو بکر،عبدالباسط کو احتساب عدالت نے 18ستمبر 2018کو ہرایک کو9809000 روپے کی سزا سنائی۔نیلم پری ودیگر کیخلاف مقدمہ میں ملزمان نیلم پری اور افتخار حسین کو احتساب عدالت نے 21جولائی 2018کوہر ایک کو2607000 روپے کی سزا سنائی۔ملزم گلزار احمد کو احتساب عدالت نے 21دسمبر2018کو 286000 روپے کی سزا سنائی۔وقاص ودیگر کیخلاف مقدمہ میں ملزم عبداللہ کو احتساب عدالت نے 23جولائی 2018کو 8843333 روپے کی سزا سنائی۔نیامت خان ودیگر کیخلاف مقدمہ میں ملزم نعیم اللہ کو احتساب عدالت نے 14مارچ 2018کو883916 روپے کی سزا سنائی۔ملزم عادل خان کو احتساب عدالت نے 27ستمبر2018کو169550000 روپے کی سزا سنائی۔ملزم محمد عثمان کو احتساب عدالت نے 31جولائی 2018کو2000000 روپے کی سزا سنائی۔ملزم نور محمد کو احتساب عدالت نے20اکتوبر2017کو سزا سنائی۔ چئیر مین نیب جسٹس جاوید اقبال نے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر (ر) فاروق نصیر اعوان کی قیادت میں نیب خیبر پختونخوا کی کارکردگی کو سراہا ہے۔