مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ فروری میں چھ کشمیریوںکو شہید کیا

سرینگر01 مارچ : بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیر میںبھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ فروری میں6بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے آج جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق ان میں سے تین نوجوانوںکو بھارتی فوجیوں نے جعلی مقابلوںکے دوران شہید کیا جبکہ گزشتہ ماہ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے5 کشمیری شدیدزخمی ہوئے اور اس عرصے کے دوران63نوجوانوںکو گرفتار کیاگیا ۔ فروری میںبھارتی فوجیوںنے 2گھروں کو تباہ کیا۔ اس عرصے کے دوران بھارتی فوجیوںنے ایک کشمیری لڑکی کی بے حرمتی کی اور اسے اغوا کرنے کی کوشش کی ۔
ادھرحریت رہنماﺅں محمداشرف صحرائی ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، مسرت عالم بٹ، آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، نعیم احمد خان، شاہد الاسلام ، سید شاہد شاہ ، سید شکیل احمد ، امیر حمزہ ، فاروق احمدڈار، محمد یوسف فلاحی ، ڈاکٹر محمد قاسم ، ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی ، ڈاکٹر غلام محمد بٹ، غلا قادر بٹ ، الطاف احمد شاہ ، ایاز محمد اکبر، پیر سیف اللہ ، معراج الدین کلوال، محمد یوسف میر، فاروق احمد توحیدی،غلام محمد بٹ، کشمیری تاجر ظہور وٹالی ، شکیل احمد یتو، سید امتیاز حیدر ، 65سالہ محمد شعبان ڈار ، 78محمد یوسف مکرو ، شکیل احمد میر ، محمد امین آہنگر ، مقصود احمد بٹ ، حکیم شوکت ، طارق پنڈت، غضنفر اقبال ، عاقب نجار، عارف وانی ، نذیر پٹھان، بشیر Sehmat، ممتاز احمد اور فاروق احمد شیخ ، جرنلسٹ آصف سلطان اور درجنوں کشمیری خواتین کو جھوٹے اور جعلی الزامات کے تحت بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان کے تمام شہری حقوق پامال کئے جارہے ہیں۔