پی ایس ایل کے بقیہ میچز کب ممکن ہوں گے؟
پاکستان کرکٹ بورڈ نے مئی میں پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کرانے پر غور شروع کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ان تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہا ہے جس میں پی ایس ایل کے ادھورے ایونٹ کو مکمل کرنے کے امکانات ہوں۔
ایسے میں پی سی بی کو لگتا ہے کہ مئی میں بقیہ میچز کا انعقاد ہو سکتا ہے جس کے لیے فرنچائز سے بات کرنے کے بعدآئندہ ہفتےاعلان متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کے لیے مئی کےعلاوہ پورے سال میں کوئی ونڈو تلاش کرنا ناممکن ہے۔
کرونا کیسز کے بڑھتے وار نے پاکستان کی سب سے مشہور لیگ پی ایس ایل کو گہن لگادیا جس کے باعث پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کو ملتوی کردیا گیا ہے
پی ایس ایل انتظامیہ کی لاپرواہی اور غیر ذمہ داری کے باعث پی ایس ایل کو ملتوی کرنا پڑا، ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں اور حکام کو کرونا سے محفوظ رکھنے کے لئے مناسب اقدامات نہیں کئے گئے، پی ایس ایل کھلاڑی اور حکام جس ہوٹل میں ٹھہرائے گئے تھے وہاں شادی کی تقریبات چلتی رہیں