اسلام آباد : سینیٹ میں چیئرمین کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کاعمل مکمل ہوگیا ، 98 اراکین نے ووٹ کاسٹ کئے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے سینیٹ کا اجلاس پریزائیڈنگ افسرسید مظفر حسین شاہ کی زیر صدارت ہورہا ہے۔
چیئرمین سینیٹ کےانتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ، ارکان کوحروف تہجی کےاعتبارسےبلایا گیا اور 98 اراکین نے ووٹ کاسٹ کئے، 5 بجے کے بعد ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔
ووٹ پول کرنے کا طریقہ کار
یزائیڈنگ آفیسر نے اراکین کو ووٹ پول کرنےکے طریقہ کار سے آگاہ کرتے ہوئے کہا چیئرمین سینیٹ کیلئے بیلٹ پیپرز ہرے رنگ کے جاری کئے جائیں گے، امیدواروں کےنام اردومیں درج ہوں گے۔
پریزائیڈنگ آفیسر کا کہنا تھا کہ حروف تہجی کےاعتبارسےووٹرزکےنام پکارےجائیں گے، بیلٹ پیپرپرغلطی ہوتوبیلٹ باکس میں ڈالنے سے پہلےبتائیں، غلطی ہونے پر نیا بیلٹ پیپر جاری کیا جاسکتا ہے۔
پریزائیڈنگ آفیسر نے مزید بتایا کہ موبائل فونز، کیمرے اور دیگر الیکٹرانک آلات پولنگ بوتھ لے جانے پر پابندی ہے جبکہ بیلٹ پیپرپر لگائی جانیوالی مہر25 ووٹ کے بعد تبدیل کی جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کی سہولت کیلئے پولنگ 5بجے بند کی جائے گی پھر گنتی ہوگی، گنتی کے بعد منتخب ہونےوالے امیدوار سے چیئرمین سینیٹ کا حلف لیا کائے گا، چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کےبعدڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہوگا۔
پولنگ کا عمل شروع کرنے کی ہدایت
ایوان میں خالی بیلٹ باکس دکھایا گیا ، جس کے بعد پریزائیڈنگ آفیسر نے پولنگ کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کی، جس کے بعد عبد الغفور حیدری نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔
خیال رہے سینیٹ چیئرمین کے انتخاب کیلیے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی اور اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی مد مقابل ہیں ، نمبر گیم میں اپوزیشن پچاس ووٹ کے ساتھ آگے جبکہ حکومتی اتحاد کے پاس اڑتالیس ووٹ ہیں۔