غیر متوقع شکست کے بعد پی ڈی ایم کے ” بڑوں” نے سر جوڑ لئے

اسلام آباد: چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں شکست کے بعد پی ڈی ایم کے تینوں بڑوں نے سرجوڑ لئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل ا لرحمان ، آصف زرداری اور نوازشریف کے درمیان فون پر رابطہ ہوا ہے، تینوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال اور سینیٹ الیکشن کے حوالےسے تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر تینوں رہنماؤں نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں شکست کی وجوہات تک پہنچنےکے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ٹیلی فونک گفتگو میں تینوں رہنماؤں نے حکومت کے خلاف تحریک کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی اور پی ڈی ایم کے آنے والے سربراہی اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔