اسلام آباد پریس کلب کے باہر بھارتی ظلم بر بریت کے خلاف احتاج، غلام محمد صفی کا خطاب۔
اسلام آباد:غلام محمد صفی نے اسلام آباد پریس کلب کے باہر بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو کشمیر میں جاری بھارتی فوجی بربریت، سیاسی ،مذہبی اور تہذیبی جارحیت کا نوٹس لیکر بھارت کے خلاف موثر اقدامات اٹھانے چاہئے۔
غلام محمد صفی نے اس موقع پہ یہ بھی کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی قربانیوں کی حفاظت کی خاطر ہر وہ قدم اٹھانے کا انسانی ،اخلاقی اور منصبی طور پابند ہے جس سے ان کی حفاظت یقینی ہوسکے۔
انہوں نے عالمی برادری کےضمیر کو جھنجھوڑنے ہوئے کہا کہ اگر نسل پرستوں اور وحشی درندوں کو اسی طرح بے لگام چھوڑا گیا،جس طرح کشمیر میں مودی اور اور اس کی دہشت گرد فوج کو چھوڑا گیا ہے۔تو آخر دنیا کی ہر ایک قوم اور ہر ایک ملک اس بربریت اور عفریت کا شکار ہوجائے۔
انہوں نے کشمیری قوم اور اس کی لیڈرشپ کی عزم و ہمت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس قوم کا عزم و استقلال کامیابی کی ضمانت ہے۔ جس قوم کی لیڈر شپ اپنے ہاتھوں اپنے بچوں کو سج دھج کر مقتل کی طرف روانہ کرے۔ ایسی قوم کبھی ناکام نہیں ہوسکتی۔ ایسی قوم کو منزل مقصود تک پہنچنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔