چوتھی سپیکرز کانفرنس میں جموں وکشمیر پر پاکستان کا اصولی موقف تسلیم فنانشل ایکشن ٹاسک فورس پر سیاست سے گریز کیا جائے جو بھارت ایک حربے کے طور پر پاکستان کیخلاف استعمال کر رہا ،اعلامیہ
انقرہ : ترکی میں چین ،افغانستان ،ایران ،عراق ،پاکستان ،روس اور ترکی کے پارلیمنٹ کے سپیکروں کی کانفرنس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازعہ پر پاکستان کے اصولی موقف کو تسلیم کیا ہے۔قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کی قیادت میں پارلیمانی وفد نے ا نتالیامیں دہشتگردی کا مقابلہ کرنے اور علاقائی روابط کو مضبوط بنانے کے موضوع پر منعقدہ چوتھی سپیکر کانفرنس میں شرکت کی۔چھ ممالک کے منظور کردہ اعلامیہ میں زور دیا گیا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس پر سیاست سے گریز کیا جائے جو بھارت ایک حربے کے طور پر پاکستان کیخلاف استعمال کر رہا ہے ۔ا نتالیااعلامیہ میں پاکستان کا یہ مطالبہ بھی شامل کیا گیا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کے عوام کو کورونا ویکسین کی فراہمی آسان بنائی جائے تاکہ نادار لوگوں کو ویکسین کی رسائی کویقینی بنایا جائے۔یہ بات بھی نوٹ کی گئی کہ عالمی اور علاقائی امن اور سلامتی کی یقینی بنانے کیلئے جموں و کشمیر تنازعہ سمیت خطے کے تمام اہم حل معاملات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔سپیکر اسد قیصر نے کانفرنس میں واضح کیا کہ روابط علاقائی اتحاد اور تعاون کی بنیاد ہیں