صبا قمر نے عروسی لباس پہن لیا

معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے عروسی لباس میں اپنی تصویر شیئر کردی، صبا قمر نے چند روز قبل ہی شادی کے بندھن میں بندھنے کا اعلان کیا ہے۔

صبا قمر اپنے جیون ساتھی کے انتخاب اور جلد شادی کے اعلان کے بعد سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

حال ہی انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ عروسی لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

 

اپنی تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، میں نے امن کا انتخاب کیا ہے۔

صبا قمر کی تصویر پر معروف اداکار میکال ذوالفقار نے کمنٹ کیا، ذرا چہرہ تو دکھاؤ، جبکہ صبا قمر کے ہونے والے جیون ساتھی عظیم خان نے کمنٹ کیا، میں نے آپ کا انتخاب کیا۔

خیال رہے کہ اداکارہ صبا قمر نے چند روز قبل اپنے جیون ساتھی کے انتخاب کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔