
نغمہ ” میرے وطن” کی مقبو لیت میں مسلسل اضافہ
راولپنڈی( )دہشت گردی و سماج دشمن عناصر کیخلاف بر سر پیکار پولیس سمیت تمام سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پنجاب پولیس کے آفیسر ماجد جہانگیر کا23مارچ کو جاری ہو نے والے خصوصی نغمہ ” میرے وطن” کی مقبو لیت میں مسلسل اضافہ ، پاک فوج کی جانب سے دو دن تک مختلف علاقوں میں لگی سکرین پر دیکھایا گیا ، سوشل میڈیا پر بھی نغمہ کی سرچنگ نمایاں رہی ،14اگست یوم آزادی پاکستان پر نیا نغمہ ” ہم جیں گے سدااس وطن کے لئے ” جاری کیا جا ئے ،اس حوالے سے راولپنڈی پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر شاعر اور مصنف ماجد جہانگیر نے بتایا کہ قبل ازیں ان کا لکھا گیا نغمہ” میں ہوں سپاہی ” کو بھی بہت مقبولیت ملی تھی ، جس پر اس وقت کے آئی جی پنجاب کی جانب سے تعریفی اسناد اور نقد انعام دیا گیا تھا ،انہوں نے بتایاکہ دو کتابیں ” محبت درد تناہائی” اور ” وجد” بھی شائع ہو چکی ہیں ،انہوں نے بتایاکہ یوم آزدی پر جاری کرنے کے لئے نغمہ ” ہم جیں گے سدااس وطن کے لئے ” کو مشہور سنگر جابر عباس کی آواز میں کمپوز کیا جائے گا ،واضح رہے کہ ماجد جہانگیر محکمہ پولیس کیساتھ اپنی جذباتی وابستگی کے تناظر میں اپنی مدد آپ کے تحت نغمے تیار کر واتے ہیں ، آئی جی پنجاب اور محکمہ پولیس کو ان کی سرپرستی کرنی چاہیے تاکہ تھانہ کلچر میں تبدیلی اور سافٹ امیج کی بحالی کے لئے ان کی خدمات سے استعفادہ حاصل کر نا چاہیئے