آئی فون 13: ایپل کے نئے آئی فون میں نیا کیا ہے؟
کیلی فورنیا : امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے مشہورِ زمانہ موبائل فون کا نیا آنے والا ماڈل آئی فون13 کے نام سے متعارف کروانے کی تیاری کرلی ہے۔
اس نئے ماڈل کی خصوصیت یہ ہے کہ نیا ماڈل نہ صرف کم روشنی اور کم بیٹری میں بھی بہتر تصویر بناسکے گا بلکہ بیک گراؤنڈ نوئز کو بھی کم کرے گا۔ نئے ماڈل میں کیمرے کے لینز کا بہتر کیا گیا ہے۔
صنعت کے معروف تجزیہ کار اور تسلسل کے ساتھ ٹیکنالوجی کی خبریں بتانے کرنے والے منگ چی کوؤ کے مطابق آئی فون13 پرو میکس میں ایک بہتر ایف/ 1.5 اپرچر والا کیمرہ استعمال کیا جائے گا۔
موجودہ آئی فون پرو میکس میں ایف1.6 کا ایک چھوٹا مین لینس ایپرچر ہے، لینس اپرچر کیمرے کی کارکردگی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ قبل ازیں افواہیں گردش میں تھیں کہ آئی فون13 میں1.8 ایف اپریچر والا کیمرہ استعمال کیا جائے گا۔
مارکیٹ میں یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ آئی فون13 میں کیمرے کے علاوہ کوئی خاص تبدیلی نہیں کی جائے گی جبکہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایف نمبر کا اپریچر اور سینسر کا سائز مل کر کم روشنی میں بھی بہتر پرفارم کرتے ہیں۔
آئی فون کے حریف ہواوے اور شاؤمی نے بھی اپنے موبائل فون ماڈلز کے کیمرے بہتر کیے ہیں جس سے آئی فون کو مارکیٹ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ایپل کمپنی نے آئی فون13 سے ہیڈ فون اور چارجر نکال لیے تھے، ان ماڈلز کی چارجنگ کیلئے فون کے عقبی حصے میں ایک مقناطیسی چِپ نصب کی گئی ہے جو مطابقت رکھنے والے چارجرز سے جڑ کر فون کو چارج کرتی ہے۔
فون کے ساتھ چارجر اور ہیڈ فون نہ دینے کے سبب کمپنی کو متعدد ممالک میں اپنے ڈیلرز کی جانب سے شکایات بھی موصول ہوئیں۔ آئی فون13 میں چارجرز اور ہیڈ فون ہوں گے یا نہیں اس کے متعلق متضاد خبریں گردش کر رہی ہیں۔
کمپنی کا مؤقف ہے کہ چارجر اور ہیڈ فون نہ دینے کا مقصد ماحولیات پر منفی اثرات کو کم کرنا ہے۔ ٹیکنالوجی ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ ایپل اپنے اس فیصلے پر کھڑا رہے گا اور بہت امکان ہے کہ آئی فون13 کیساتھ بھی چارجر اور ہیڈفون نہ دیئے جائیں۔
ایک رائے یہ بھی کہ ایسا کرنے سے کمپنی اپنے پاؤں پر کلہاڑا مارے گی کیوں کہ اس کے حریف دونوں ایسسریز فراہم کر رہے ہیں جبکہ ایپل کو اس اقدام پر اپنے ڈیلر کی جانب سے شکایات کا بھی سامنا ہے۔
ایپل نے گزشتہ سال اکتوبر میں آئی فون12 لانچ کیا تھا۔ اس کے 4 ماڈل مختلف قیمتوں پر متعارف کرائے گئے تھے۔ آئی فون12 میں بھی کم بیٹری کا استعمال کرتے ہوئے “فورکے” ویڈیو ایڈیٹنگ کے علاوہ تصاویر کی ریزو لوشن بڑھانے اور گرافکس سے بھرپور ویڈیو گیمز کھیلے جاسکتے ہیں۔