لاہور : جہانگیر ترین خاندان کے 36 بینک اکاونٹس منجمد کردیئے گئے ، جن میں علی ترین کے 21 ، جہانگیر ترین کے 14 اور انکی اہلیہ کا ایک اکاونٹ شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چینی سٹہ مافیا اور جے ڈبلیو ڈی کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جہانگیرترین اور ان کے خاندان کے 36 بینک اکاونٹس منجمد کردیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق علی ترین کے 21 ، جہانگیر ترین کے 14 اور انکی اہلیہ کا ایک اکاونٹ منجمد کیا گیا ہے، اکاونٹس ایف آئی اے لاہور کی درخواست پر منجمد کئے گئے اور ان اکاونٹس میں کروڑوں روپے رقم موجود ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جہانگیر ترین خاندان کے چھتیس بینک اکاونٹس منجمد کردئے دوسری جانب مالياتی اسکينڈل ميں علی ترين ريکارڈ سميت ايف آئی اے لاہور کے دفتر پيش ہوئے۔
خیال رہے ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے مالیاتی اسکینڈل پر درج کیے جانے والے مقدمات کی تفتیش کے لیےعلی ترین اور جہانگیر ترین کو آج طلب کیا تھا۔
علی ترین ڈیڑھ گھنٹہ ایف آئی اے دفتر میں موجود رہے، تحقیقاتی ٹیم نے علی ترین سے منی لانڈرنگ اور فراڈ ٹرانزیکشن کے حوالے سے سوالات کیے اور ان کے جوابات ریکارڈ کا حصہ بنا دیے گئے۔