پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی نے حزب اختلاف کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت سی ای سی کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں پی ڈی ایم کی جانب سے بھیجے گئے شوکاز نوٹس کو مسترد کرکے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلام کردیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم سے مطالبہ کیا کہ وہ پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی سے بلا مشروط معافی مانگے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اپوزیشن کےدرمیان ورکنگ ریلیشن شپ ہو تاکہ پارلیمان کے اندر اور باہر مل کر حکومت کی مخالفت کریں۔ شوکاز نوٹس جاری کرنے پر پی ڈی ایم پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی سے بلا مشروط معافی مانگے۔

حکومتی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے اسٹیٹ بینک سے متعلق فیصلے اور آئی ایم ایف کی سے ڈیل کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے جتنا نقصان معیشت اورکشمیر کوپہنچایاہے اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ہے ۔

بلاول بھٹو نے زرداری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ایم ایف کے آرڈیننس کے خلاف اپنی مہم خود چلائیں گے۔ ہم نے جمہوریت کی بحالی کیلئے کافی کچھ برداشت کیا ۔حکومت کو آرام سے نہیں بیٹھنے دیں گے ۔