سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی نظر ثانی کی درخواست منظور کر لی۔
سپریم کورٹ کے 10 رکنی فل کورٹ بینچ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی نظر ثانی کی درخواست 6، 4 کے اکثریتی فیصلے سے منظور کرتے ہوئے کیس کا مختصر فیصلہ سنایا۔
بینچ کے سربراہ جسٹس عمر عطا، جسٹس سجاد علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس قاضی امین نے فیصلے سے اختلاف کیا۔
یاد رہے کہ جسٹس قاضی فائر عیسیٰ نے سپریم کورٹ کے 19 جون کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کی تھی، 19 جون کے عدالتی فیصلے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی لندن جائیدادوں کا معاملہ ایف بی آر کو بھیجے کا فیصلہ سنایا تھا۔