امریکا چند دنوں میں بگرام ائیربیس افغان فورسزکے حوالے کردیگا: افغان عہدیدار
افغان سیکورٹی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا آئندہ 20 دن میں بگرام ائیربیس افغان فورسزکے حوالےکرنا شروع کردےگا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی عہدیدار کی جانب سے بھی افغان حکام کے اس بیان کی تصدیق کی گئی ہے تاہم اس حوالے سے کوئی حتی تاریخ نہیں دی گئی۔
خیال رہے کہ بگرام ائیربیس 1980 کی دہائی میں سابق سویت یونین نے تعمیرکی تھی، بگرام ائیربیس امریکی اور نیٹو افواج کے زیراستعمال رہنے والا سب سے بڑا فوجی اڈہ بھی ہے۔