ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق عملی اقدامات، وزیراعظم عمران خان گلوبل لیڈر کے طور پر سامنے آگئے

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ایک ارب درختوں کاچیلنج پوراکردیا ہے ، ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق عملی اقدامات سے وزیراعظم عمران خان گلوبل لیڈرکے طور پر سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق عملی اقدامات سے وزیراعظم عمران خان گلوبل لیڈرکے طور پر سامنےآئے ہیں، ایک ارب درختوں کاچیلنج پوراکردیا، 10ارب درخت لگانےکاچیلنج بھی پوراکریں گے، اس سال عالمی ماحولیاتی دن کی میزبانی بھی پاکستان کررہاہے۔

 

فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ گرین ڈپلومیسی دنیاسےتعلقات کےنئےراستےبنارہی ہے، 500ملین ڈالرزگرین یوروبانڈ کی فنانسنگ منظورہوچکی ، فنانسنگ پاکستان میں کلین انرجی اورڈیمزبنانےکیلئےہے ، ورلڈاکنامک فورم،بون چیلنج، عالمی ماحولیاتی فورمزپاکستان کی پذیرائی کررہے ہیں۔