وزیراعظم آج اسلام آباد میں پہلے ون ونڈو احساس سنٹر کا آ غاز کریں گے

وزیراعظم آج اسلام آباد میں پہلے ون ونڈو احساس سنٹر کا آ غاز کریں گے.احساس کے ون ونڈو اقدام کے چھ جزو ہیں، احساس ون ونڈو مرکز اس کا پہلا جزو ہے۔ ون ونڈو اقدام کے دیگر اجزاء میں ڈیجیٹل انفارمیشن و سروسز پلیٹ فارم، موبائل ایپ، بیک آفس کا مجموعی ڈیجیٹل انٹرفیس، مربوط ڈیٹا بیس اور یکساں و مربوط بینیفیشری ٹارگٹنگ پالیسی شامل ہیں۔ وزیراعظم کو اس موقع پر ون ونڈو سنٹر اور احساس ون ونڈو اقدام پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔