اسپیکر کی ایوان میں ہنگامہ آرائی اور غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے اراکین قومی اسمبلی کے خلاف کارروائی۔ اسپیکر نےنازیبا الفاظ استعمال کرنےوالے ممبران پر اسمبلی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کردی. یہ پابندی اگلے احکامات تک جاری رہے گی اسپیکر نے یہ کاروائی قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے تحت ان کو تفویض کی ہے۔ جن اراکین پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں علی نواز اعوان، عبدالمجید خاں، فہیم خان، شیخ روحیل اصغر، علی گوہرخان، چوہدری حامد حمید اور آغا رفیع اللہ شامل ہیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اس سلسلے میں متعلقہ اراکین اور اسمبلی سیکیورٹی کو احکامات جاری۔