یمنیٰ زیدی کے بھارت میں بھی چرچے
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنی شاندار اداکاری سے بھارتی مداحوں کے بھی دل موہ لیے ہیں۔
یمنیٰ نے انسٹاگرام پر اپنے ایک ڈرامے کی تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ یاسرہ رضوی موجود ہیں۔
تصویر پر جہاں پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی تعریف کی وہیں بھارتی مداح بھی یمنیٰ کی اداکاری سے متاثر نظر آئیں۔
ممبئی سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا اسٹار صبا ابراہیم (صبا کا جہان) نے اداکارہ کی اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ آج کل ان کا پسندیدہ ڈرامہ ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں پاکستان کے مقبول ترین میک اپ آرٹسٹ عمیر وقار نے بھی اداکارہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ یمنیٰ کبھی کبھار اپنی اداکاری سے رلا دیتی ہیں۔