بارہ مولا ضلع اور سری نگر میں چار معصوم کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا سوپور قصبے میں بڑے پیمانے پر محاصرے اورتلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا
سری نگر( ) شمالی کشمیر کے بارہ مولا ضلع اور سری نگر میں چار معصوم کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ شرافت خان ، سجاد احمد شاہ اور شاہد احمد رتھر کو بارہ مولا سے جبکہ سمیع اللہ نامی نوجوان کو سری نگر سے گرفتار کیا گیا ۔سمیع اللہ کو سوشل میڈیا پوسٹوں پر گرفتار کیا گیا۔ ادھر ہفتے کی صبح شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبے میں بڑے پیمانے پر محاصرے اورتلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے ۔بھارتی فوج ، نیم فوجی سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس کے خصوصی آپریشن گروپ کی مشترکہ ٹیم نے سوپور قصبے کے علاقے بٹ پورہ میں گھیرے میں لے کر تلاشی لی۔ فورسز کے جوانوں نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا۔ آخری اطلاعات آنے تک آپریشن جاری رہا۔