پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے آرٹلری سنٹر کے دورے کے دوران یہ اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرٹلری کور کے سبکدوش ہونے والے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز (ر) ، حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اور فوجیوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر افسران اور فوجیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے تمام پیشہ ورانہ شعبوں میں اعلی معیار بشمول آپریشنز کے دوران ان کی مثالی کارکردگی کے مظاہرے کی تعریف کی ۔ آئی ایس پی آر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حوالے سے بتایا کہ پاک فوج آئندہ خطرے کی تیاری کے لئے کور آف آرٹلری کو جدید بنانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔