
اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے احساس پروگرام کے تحت فنڈز کی نئے طریقہ کار کے تحت فراہمی کی منظوری دیدی ،نان گزٹیڈ سرکاری ملازمین کے گروپ انشورنس فنڈ کیلئے تین ارب چھتیس کروڑ روپے کی منظوری دیدی گئی۔وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہواجس میں وفاقی وزراء، مشیروں، معاونین خصوصی اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ ای سی سی نے تخفیف غربت کیلئے فنڈز کی فراہمی کی منظوری دیدی ،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستفید افراد کی کیش امداد کو احساس کفالت پروگرام کے تحت کیا جائے گا۔اجلاس میں فنانس ڈویژن کی جانب سے نان گزٹیڈ ملازمین کے گروپ انشورنس فنڈ کیلئے 3.36 ارب روپے کی منظوری دیدی گئی۔اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ کی ترقیاتی اسکیموں کیلئے ساڑھے 7 کروڑ کی فنڈنگ وزارت ہاؤسنگ کیلئے ساڑھے 4 کروڑ روث کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی