وزیراعظم کی زیرصدارت آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ سطح کا اجلاس

عمران خان نے مسلح افواج کے سربراہان سمیت سینیئر وفاقی وزراء کے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار پر مشاورت کی گئی جب کہ اندرونی سکیورٹی صورتحال سمیت دیگر اہم معاملات پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع

اسلام آباد ( ) وزیراعظم کی زیرصدارت آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز آمد ہوئی جہاں وزیراعظم کی زیرصدارت آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطح کا ایک اجلاس ہوا۔ذرائع کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان نے مسلح افواج کے سربراہان سمیت سینیئر وفاقی وزراء کے اجلاس کی صدارت کی ، اجلاس میں افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار پر مشاورت کی گئی جب کہ اندرونی سکیورٹی صورتحال سمیت دیگر اہم معاملات پر مشاورت کی گئی۔