صدرمملکت عارف علوی کی سبی میں دہشتگرد وں کے حملے کی مذمت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سبی میں ایف سی کی پٹرولنگ پارٹی پر دہشتگرد حملے کی مذمت کی ہے ، صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے، پاکستانی قوم اور سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانی دی، قوم کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کو یاد رکھا جائے گا۔ صدر مملکت نے سبی واقعہ کے شہدا کے درجات کی بلندی ، اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔