کینیڈا میں دوسفید فام افراد پاکستانی پرچاقوسےحملہ، داڑھی کاٹ دی اور شدید زخمی کردیا۔
کینیڈا میں مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات بڑھ گئے ،دو سفید فام افراد نے پاکستانی شخص کو چاقو کے وار کر کے زخمی کر دیااورداڑھی بھی کاٹ دی۔نجی ٹی وی کے مطابق کینیڈا کے علاقے سسکاٹون میں دو سفید فام افراد نے پاکستانی پر چاقو سے حملہ کیا، جس سے محمد کاشف شدید زخمی ہوگیا انہیں ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ،محمد کاشف کو بازو پر گہرے زخم آئے، 14 ٹانکے لگے، متاثرہ شخص کی داڑھی بھی کاٹ دی گئی۔