مقبوضہ جموں و کشمیر : نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں بھارتی اسپیشل پولیس افسر بیوی اور بیٹی سمیت ہلاک
سرینگر28جون ( ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے ضلع پلوامہ میں ایک اسپیشل پولیس افسر ، اس کی بیوی اور بیٹی کو ہلاک کر دیا ۔
مسلح افراد نے گزشتہ شب ضلع کے علاقے اونتی پورہ میں انکی رہائش گاہ پر انہیں گولیاں مار کرہلاک کیا۔
ایک سینئر پولیس افسر نے دعوی ٰ کیا ہے کہ حملہ آوروںنے ایس پی او فیاض احمد کی رہائش گاہ میں داخل ہو کر انہیں گولیاں ماردی جس سے فیاض موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ اس کی بیوی راجہ بیگم اور بیٹی رفیعہ ہسپتال میںدم توڑ گئیں۔
بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروںنے علاقے میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ہے جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی ۔
ادھر بھارتی فوجیوںنے ضلع بڈگام کے مختلف علاقوںمیں بھی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔