بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں کا بزدلانہ وار، بارودی سرنگ دھماکے میں ایف سی کا جوان کفایت اللہ شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے ہوشاب کے قریب شپک کے مقام پر بارودی سرنگ بچھا رکھی تھی جس سے واٹر بائوزر ٹکرا گیا، دھماکے میں ایف سی کا جوان کفایت اللہ شہید ہوگیا۔ سپاہی کفایت اللہ کا تعلق سبی کے علاقے سے ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کو پکڑنے کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے بزدلانہ حملے فورسز کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے ، سیکیورٹی فورسز ہر قیمت پر دشمن کے عزائم کو ناکام بنائیں گی ۔