شائقین کو مایوس نہیں کریں گے: بابراعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ شائقین ہمیں سپورٹ کریں انہیں مایوس نہیں کریں گے۔دورہ انگلینڈ کے لیے لندن میں موجود بابر اعظم نے پاکستان کرکٹ شائقین کے نام خط کی ویڈیو جاری کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں اور شائقین کا تعلق بہت شاندار ہوتا ہے، دونوں ایک دوسرے کے بغیر کچھ بھی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی ہم چند روز قبل انگلینڈ پہنچے ہیں اور ابھی سے شائقین کے میسجز آنے لگ گئے ہیں۔