اسلام آباد: ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے سابق صدر آصف زرداری، چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری بھی ایوان میں پہنچ گئے ہیں جب کہ پی پی رہنما خورشید شاہ کو پروڈکشن آرڈر پر رہائی ملنے کے بعد اجلاس میں لایا گیا۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے فنانس ترمیمی بل 2021 ایوان میں پیش کردیا جس کی اپوزیشن کی جانب سے مخالفت کی گئی ہے۔
قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں حکومت کی جانب سے بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔