اسلام آباد: () نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 28 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔ صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں 3 ارب 60 کروڑ کا ریلیف ملے گا۔ مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا میں سماعت ہوئی۔ نیپرا فیصلے کا اطلاق لائف لائن، کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ نیپرا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔