کشمیر پریمیئر لیگ ڈرافٹنگ، شاہد آفریدی راولا کوٹ ہاکس کا حصہ بن گئے
کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں حصہ لینے والی ٹیموں نے اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دے دی اور انٹرنیشنل اسٹارز بھی لیگ کا حصہ بن گئے۔
اسلام آباد میں ہونے والی ڈرافٹنگ کے دوران شاہد آفریدی راولاکوٹ ہاکس، شعیب ملک میرپور رائلز، عماد وسیم اوورسیز وارئیرز، شاداب خان باغ اسٹالینز، فخر زمان کوٹلی لائنز اور محمد حفیظ مظفر آباد ٹائیگرز کی قیادت کریں گے۔
اوورسیز کیٹیگری میں ہرشل گبز اوور سیز وارئیرز، فِل مسٹرڈ باغ اسٹالینز، میٹ پرائیر راولاکوٹ ہاکس، اویس شاہ میرپور رائلز جبکہ تلکارتنے دلشان مظفر آباد ٹائیگرز کا حصہ بنے جبکہ مونٹی پنیسر کو کوٹلی لائنز نے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔
پلاٹینیم کٹیگری میں شان مسعود باغ سٹیلینز، کامران اکمل کوٹلی لائنز، سہیل تنویر مظفرآباد ٹئیگرز کا حصہ بن گئے، شرجیل خان کو میرپور رائلز، حیدر علی کو اور سیز وارئیرز جبکہ محمد حسنین کو راولاکوٹ ہاکس نے شامل کر لیا۔
ڈائمنڈ کیٹیگری میں صہیب مقصود مظفرآباد ٹائیگرز، آصف علی کوٹلی لائنز اور افتخار احمد کو باغ سٹیلینز نے شامل کیا جبکہ خوشدل شاہ میرپور، حسین طلعت راولاکوٹ ہاکس اور اعظم خان کو اور سیز واریرز کا حصہ بنے۔
ڈائمنڈ کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں احمد شہزاد راولاکوٹ ہاکس، محمد عرفان میرپور رائلز اور عثمان قادر کو کوٹلی لائنز نے اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا جبکہ محمد وسیم جونیئر مظفرآباد ٹائیگرز، سہیل خان اورسیز واریرز اور عمید آصف باغ سٹیلینز کا حصہ بن گئے۔
کشمیر پریمیئر لیگ ایمرجنگ کیٹیگری میں لوکل کشمیری ٹیلنٹ کو منتخب کیا گیا ہے جس کے مطابق ہر ٹیم نے 5، 5 کھلاڑی اسکواڈ میں منتخب کیے ہیں جبکہ ہر ٹیم اپنی الیون میں بھی دو لوکل کھلاڑیوں کو شامل کرے گی۔
کشمیر پریمیئر لیگ ڈرافٹنگ تقریب میں چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی، وسیم اکرم، شاہد آفریدی نے شرکت کی۔
اس موقع پر نضمام الحق، سعید اجمل، عبدالرزاق، عمر گل اور عبدالرحمٰن بهی تقریب میں موجود تھے۔
ان کے علاوہ صدر کشمیر پریمیئر لیگ عارف ملک، سی ای او چوہدری شہزاد نے بهی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔