بھارت کے سابق وزیر خزانہ یشونت سنہا کی قیادت میں بھارتی سول سوسائٹی وفدسری نگر پہنچ گیا وفد ماضی میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کشمیر میں پابندیوں ، سیاسی قیادت کی قید پر سخت تشویش کا اظہار کر چکا ہے
سری نگر() بھارت کے سابق وزیر خزانہ یشونت سنہا کی قیادت میں بھارتی سول سوسائٹی وفدسری نگر پہنچ گیا ہے ۔ وفد میںسابق ائرمارشل کپل کاک اورمرکز برائے مذاکرہ ومفاہمت کی ایگزیکٹو سیکرٹری سوشوبھا باروے شامل ہیں ۔ یہ وفد سری نگرمیں دوروزتک قیام کرے گا اوراس دوران یشونت سنہا اورانکے رفقا سیاسی رہنماوں اوردیگرلوگوں کیساتھ بھی ملاقات کریں گے ۔فاروق عبداللہ ،محبوبہ مفتی ،یوسف تاریگامی اوردیگر کچھ رہنماوں سے ملاقات طے ہے ۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق مذکورہ وفد کادورہ کشمیر اس ٹریک ٹو ڈپلومیسی کی ایک کڑی ہے ،جس کامقصدروابط کوبڑھانا ہے ۔خیال رہے مذکورہ گروپ نے دفعہ370و35Aکی منسوخی اورجموں وکشمیرکی تقسیم وتنظیم نوکے بعدبھی کشمیرکادورہ کیاتھااورحالیہ کچھ برسوں میں یشونت سنہا اور دیگر سول سوسائٹی ارکان کئی بار کشمیرکادورہ کرچکے ہیں ۔مذکورہ گروپ نے اپنے سابقہ دوروں کے دوران جموں وکشمیر کے کئی علاقوں کادورہ کرکے وہا ں سماج کے مختلف طبقوں کے نمائندوں کیساتھ گفت وشنید کی تھی ۔غورطلب ہے کہ مذکورہ گروپ نے گزشتہ برس دفعہ370و35Aکی منسوخی اورجموں وکشمیرکی تقسیم وتنظیم نوکے حوالے سے ایک رپورٹ بھی جاری کی تھی۔دفعہ370و35Aکی منسوخی ، مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں ، سیاسی قیادت کی قید پر سخت تشویش کا اظہار کیا تھا ۔ ۔یشونت سنہا کی سربراہی میں قائم جی جی سی نامی گروپ کاوفد ایک ایسے وقت میں کشمیر پہنچ رہاہے ،جب وزیراعظم مودی نے جموںوکشمیرکے14سینئرسیاسی لیڈروں کیساتھ نئی دہلی میں24جون کواپنی نوعیت کی پہلی اوراہم میٹنگ کی ۔