پاک انگلینڈ ون ڈے سیریز کا کل سے آغاز، قومی ٹیم کی بھرپور پریکٹس

لندن: () انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز کل سے شروع ہو گی، قومی ٹیم ڈربی سے کارڈف پہنچ گئی، آج کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ پاکستانی ٹیم نے کارڈف میں ڈیرے جما لئے اور جمعرات سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کے لئے آج بھر پور پریکٹس کر رہی ہے، کچھ دیر میں کپتان بابر اعظم ورچوئل پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ بورڈ میں کوویڈ 19 کیسز سامنے آنے کے بعد نئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے اور کپتانی کے فرائض بین اسٹوکس کے سپرد کر دیئے گئے ہیں۔