پہلا ون ڈے: انگلینڈ کی ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت
انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کارڈف میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ کے قائم مقام کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان کی جانب سے نوجوان سعود شکیل اپنا ڈیبیو کررہے ہیں جبکہ انگلینڈ کی جانب سے پانچ کھلاڑی پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔
انگلینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والوں میں فل سالٹ، زیک کرالی، لوئس گریگوری، بریڈن کارس اور جان سمپسن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سیریز کے آغاز سے دو دن قبل انگلینڈ کے اسکواڈ کے تین کھلاڑیوں اور عملے کے چار اراکین کا کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا جس کے بعد انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے نئے اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔
18 رکنی اس اسکواڈ کے 9 کھلاڑیوں نے اب تک بین الاقوامی سطح پر انگلینڈ کی نمائندگی نہیں کی۔
میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
انگلینڈ: بین اسٹوکس(کپتان)، ڈیوڈ ملان، فل سالٹ، زیک کرالی، جیمز ونس، جان سمپسن، لوئس گریگوری، کریگ اوورٹن، بریڈن کارس، ثاقب محمود اور میٹ پارکنسن۔
پاکستان: بابر اعظم(کپتان)، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، صہیب مقصود، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف