مہوش حیات کے بالوں پر متھیرا کا دلچسپ تبصرہ
کراچی: مشہور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات آج کل اپنے بالوں سے شدید پریشان ہیں جس کا تذکرہ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی تازہ پوسٹ میں بھی کیا ہے۔
اس پوسٹ میں مہوش حیات نے اپنی تصویر لگائی ہے جس میں ان کے لمبے لیکن بے رونق بال دکھائی دے رہے ہیں۔
ساتھ ہی عبارت میں انہوں نے اپنے 34 لاکھ انسٹاگرام فالوورز سے کہا ہے کہ ان کے بالوں کی لمبائی عجیب سی ہے۔ ’’کیا میں اپنے بالوں کو مزید لمبا ہونے دوں یا کٹوا دوں؟‘‘ مہوش حیات نے اپنے فالوورز سے سوال کیا۔
اس کے جواب میں اب تک 900 سے زیادہ کمنٹس آچکے ہیں جن میں بیشتر مداحوں نے انہیں بال بڑھانے کا مشورہ دیا ہے۔
البتہ، ان میں سب سے دلچسپ تبصرہ متھیرا کا ہے جس میں انہوں نے مہوش حیات کو بال بڑھانے کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا: ’’آپ جانتی ہیں کہ آپ ہر چیز کو اسٹائل اسٹیٹمنٹ بنا سکتی ہیں۔ بالوں کو بڑھنے دیں۔‘‘