عاطف اور سجل نے اکشے کمار کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے گانے ‘رفتہ رفتہ’ نے بالی وڈ کے معروف گلوکار بی پراک کے گانے فی الحال 2کو یوٹیوب پر مات دے دی۔

رفتہ رفتہ کو عاطف اسلم کی خوبصورت آواز میں عید کے روز 21 جولائی کو ریلیز کیا گیا تھا جس کی ویڈیو میں عاطف کے ہمراہ اداکارہ سجل علی نے جلوے بکھیرے۔

یہ گانا مداحوں میں اس قدر مقبول ہوا کہ ایک ہفتے بعد بھی یہ یوٹیوب کے ٹرینڈنگ پینل پر نمبر 1 پر ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

دوسری جانب اگر بات کریں بھارتی گانے ‘فی الحال 2‘ کی تو اس کی ویڈیو میں بھارتی اداکار اکشے کمار کے ساتھ اداکارہ کریتی سینن کی بہن نوپور سینن اور بھارتی گلوکار و اداکار ایمی ورک نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

یہ گانا 6 جولائی کو ریلیز کیا گیا تھا جو اب ٹوئٹر پر 3 نمبر پر ٹرینڈ کررہا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

بی پراک کی جانب سے پیش کیے جانے والا یہ گانا 2019 میں ریلیز ہونے والا فی الحال کا دوسرا حصہ ہے۔