30 جولائی 2021: حکومت پاکستان نے پاک فضائیہ کے دو ائیر آفیسرز کو ائیر مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی۔ ترقی پانے والوں میں ائیرمارشل ذوالفقار احمد قریشی اور ائیر مارشل محمد مغیث افضل شامل ہیں۔
ائیر مارشل ذوالفقار احمد قریشی نے جون 1988 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر اسکواڈرن اور فلائنگ ونگ کی کمانڈ کی۔ آپ کالج آف فلائنگ ٹریننگ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان، رسالپور میں کمانڈنٹ تعینات رہے۔ آپ نے بطور کمانڈنٹ ائیر وار کالج انسٹیٹیوٹ فیصل بھی خدمات سرانجام دیں۔ آپ آجکل ائیرہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ڈپٹی چیف آف دی ائیر اسٹاف (ٹریننگ) تعینات ہیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ہلالِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔
ائیر مارشل محمد مغیث افضل نے دسمبر 1988 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر اسکواڈرن، فلائنگ ونگ اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔ آپ ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ڈائیرکٹر جنرل سیکیورٹی اور ایئرآفیسر کمانڈنگ ویسٹرن ایئر کمانڈ بھی تعینات رہے۔ آپ آجکل بطور ایئر آفیسر کمانڈنگ سدرن ایئرکمانڈ خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندارخدمات پرستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔