اعظم خان سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈربیٹسمین اعظم خان سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔

اعظم خان گیانا میں ٹریننگ سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہوئے جس کے بعد وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹی ٹونٹی سے باہر  ہوگئے ہیں۔

اعظم خان کے سی ٹی اسکین کے بعد نیورو سرجن نے انہیں مزید 24 گھنٹےاسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیر کے روز اعظم خان کی انجری کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد ہی سیریز کے چوتھے اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے ان کی دستیابی کا فیصلہ کیا جائے گا۔