کرکٹ پربھارتی سیاست کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے: پاکستان
پاکستان نے کشمیر پریمیئر لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت روکنے کی بھارتی کوششوں کی شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ کرکٹ پربھارت کی سیاست کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، کشمیری نوجوانوں کو ڈریسنگ روم میں بڑےناموں کے ساتھ بیٹھنے سے محروم کرنا افسوسناک ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی ٹوئٹر پر بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلاموقع نہیں کہ مودی حکومت نےکرکٹ کو مذموم سیاست کی بھینٹ چڑھایا ہو، ہرشل گبز پرکشمیر لیگ میں حصہ نہ لینےکا دباؤ اس پرانی روش کا تسلسل ہے، ہم ان اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کی جدوجہد کو ایسے اقدامات سے نقصان نہیں فائدہ ہی ہوگا۔