اقوام متحدہ کشمیر میں جنگی جرائم پر بھارت کے خلاف قانونی کارروائی کرے

سرینگر02اگست () غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیںکل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت اور مقبوضہ علاقے کی مختلف جیلوںمیں نظربند کشمیریوں کی حالت زارپر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی انسانی حقوق سے متعلق امور کی انچارج ایڈوکیٹ زمرودہ حبیب نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ فسطائی حکام تحریک آزادی کشمیر کے رہنماو ¿ں اور کارکنوں کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہے ہیں۔ کشمیری نظربندوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک کی مذمت کرتے ہوئے زمرودہ حبیب نے کہا کہ تقریباساڑھے چارہزار حریت رہنماو ¿ں اور کارکنوں کو بغیر کسی عدالتی کارروائی کے سلاخوں کے پیچھے ڈالا گیا ہے جواقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر میںقیدیوں کو دیے گئے حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ حریت رہنما نے جھوٹے اور من گھڑت الزامات کی بنیاد پر معصوم نوجوانوںکی جبری گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ محاصروں اورتلاشی کارروائیوں اور دوران حراست قتل کے واقعات میں حالیہ اضافہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے لئے شدید تشویش کا باعث ہونا چاہیے اور اسے مقبوضہ جموںوکشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے یورپی پارلیمانی گروپ کے حالیہ بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں نسل کشی، حراستی قتل،جبری گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں کو جو جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہیں، روکنے کے لئے بھارت کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں قانونی کارروائی کریں۔